فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کی رپورٹ کے مطابق 2016ء میں 20 ہزار 717 امیدواروں
میں سے 12ہزار 176 افراد امتحان میں شریک ہوئے اور ان میں سے صرف 379 امیدوارہی
تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جبکہ 2017ء میں 9391 امیدواروں میں سے 310 نے
کامیابی کا مزہ چکھا۔
بہت سے طالبعلم تمام تر محنت و مشقت کے بعد بھی امتحان میں بیٹھنے کے اہل نہیں ہو پاتے کیونکہ ان کی تیاری صحیح نہیں ہوتی۔ وہ نہیں جانتے کہ کیا پڑھنا ہے اور کیسے تیاری کرنی ہے۔ محنت و مشقت اسی وقت رنگ لاتی ہے، جب اس کی سمت درست ہو ۔
اس ضمن میں سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ
جو لوگ اس امتحان میں کامیاب ہو چکے ہیں، ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے۔
· سی ایس ایس کا
امتحان دراصل آپ کے رحجان، علمی قابلیت اور مختلف میلانوں میں آپ کے پیشہ ورانہ
روّیہ کو پرکھتا
ہے۔
· آپ کا ذہن، تفہیم
اور ذہانت تیزی سے کام کرتے ہوں، آپ کوحالات حاضرہ کی خوب آگہی ہو، تبھی آپ سی
ایس ایس کے امتحان کیلئے کوالیفائی کرسکیں گے۔
· اس کے علاوہ آپ
کو اپنے مضامین پر مکمل عبور حاصل ہو، صرف کتابی علم نہیں بلکہ اس میں تخلیقیت کا
عنصر بھی شامل ہو، تاکہ جب آپ امتحان میں اپنے مقالے لکھ رہے ہوں تو وہ اس بات کی
توثیق کریں کہ آپ کے اندر بہت سے گُن موجو دہیں۔
کن مضامین پر
دسترس ہونا ضروری ہے۔
انگریزی مضمون
· آپ کو 10 موضوعات
دیے جاتے ہیں، جن میں سے کسی ایک پر آپ کو انگریزی میں 2500 سے 3000 الفاظ کا
قابل فہم وجامع مضمون لکھنا ہوتاہے، یہی ایک مضمون ہے جس سے آپ کے مارکس زیادہ
متاثر ہوسکتے ہیں۔
· یہ مضمون آپ کے
اسلوب، درست گرامر، تخیلقیت، خیا ل اور اظہار کو پرکھنےکیلئے لیا جاتا ہے۔
· یاد رکھیں، مضمون
عبارتوں کا مجموعہ نہیں ہوتا بلکہ اس میں بہت سی چیز یں ایسی ہوتی ہیں، جو پڑھنے
والے کو متاثر کرتی ہیں۔
حالاتِ حاضرہ
· اس پیپر کے پہلے
حصے میں آپ کو 20 سوالات کے صحیح جوابات (MCQs) پر نشانات لگانے ہوتے ہیں جبکہ دوسرے حصے میں چھ میں سے چار سوالات کے
جوابات تحریر کرنے ہوتے ہیں۔
· اس کیلئے آپ کو
روزانہ اخبارات کا مطالعہ کرنا ہوگا، ساتھ ہی ٹی وی اور ریڈیو پر خبریں سننی
ہوںگی۔
· تاریخی آگہی کے
ساتھ ساتھ آپ کو موجودہ سماجی، ثقافتی اور مذہبی معاملات کا علم بھی ہونا چاہئے۔
جنرل سائنس
· جنرل سائنس بھی MCQs اور تحریری سوالات پر مشتمل پرچہ ہوتا ہے، جس
میں روزمرہ کی سائنس جیسے گلوبل وارمنگ، آلودگی ، گرین ہاؤس ایفیکٹ وغیرہ سے
متعلق سوالات پوچھے جاتے ہیں۔
· سائنسی مسائل کے
ساتھ ساتھ آپ کو بائیولوجی، کیمسٹری اور فزکس کے سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا
ہے۔ آپ نے میٹرک اور انٹر میں یہ مضامین پڑھ رکھے ہیں تو پھر آپ کیلئے کوئی
مسئلہ نہیں ہوگا۔
حالاتِ پاکستان
· حالاتِ پاکستان کے
پرچہ میں پاکستان میں ہونے والی سیاسی، سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں سے متعلق
سوالات پوچھے جاتے ہیں۔
· اس لیے آپ کو ان
تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنی ہے۔اس میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا سوال بھی
آسکتاہے۔
· آپ کواس ضمن میں
مطالعہ پاکستان کی کتابیں پڑھنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ کو باقاعدگی سے اخبارات و
رسائل کا مطالعہ کرنا چاہئے۔
اسلامک اسٹڈیز
· اسلامک اسٹڈیز بھی
MCQsاور
تحریری سوالات پر مشتمل پرچہ ہوتاہے۔ اس کیلئے آپ کو اسلام اور اس کے اطلاق کے
بارے میں معلومات ہونی چاہئیں۔
· اسلامی عقائد اور
اسلامی تاریخ کے موضوعات بھی اس میں شامل ہیں۔
· اس کیلئے آپ کو
انٹر اور بیچلر کی اسلامیات کی کتاب ازبر کرلینی چاہئیں۔
· آپ میں بنیادی
معلومات کے ساتھ ساتھ اسلامی نقطۂ نظر سے سماجی و سیاسی منظر کو اس کے سیاق سباق
کے ساتھ بیان کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔
اختیار ی مضامین
· اختیاری مضامین کی
ایک طویل فہرست ہے، جس میں موضوعات کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
· آپ کو اپنی تیاری
اور رحجان کے مطابق ایسے مضامین کا انتخاب کرنا چاہیے، جس سے آپ بآسانی امتحان
پاس کرسکیں۔
· پہلے آپ دستیاب
مضامین کو دیکھیں، پھر ان کے کورس کا مطالعہ کریں۔
· ان میں سے جو
مضمون آپ کی دلچسپی کا ہو اور اس کے بارے میں آپ کو پہلے سے اچھی خاصی آگہی ہو،
اسے منتخب کرلیں۔
اس کا فیصلہ
آپ کے انٹر یا بیچلر کے پسندیدہ مضامین کردیںگے۔
Comments
Post a Comment