Present Perfect Continuous Tense
فعل ماضی قریب
جاری
PRESENT
PERFECT CONTINUOUS TENSE
1. صبح سے بارش ہو رہی ہے۔
|
1.
It has been
raining since morning.
|
2. میں دو گھنٹے سے پڑھ رہا ہوں۔
|
2.
I have
been reading for two hours.
|
3. لڑکے تین بجے سے ہاکی نہیں کھیل رہے
ہیں۔
|
3.
Boys
have not been playing hockey since 3 O'clock.
|
4. کیا زرین 1995ء سے اس اسکول
میں پڑھا رہی ہے۔
|
4.
Has
Zareen been teaching in this school since 1995?
|
FOR یا SINCE
کا استعمال
i.
مدت
(PERIOD OF TIME)
کے اظہار کے لئے FOR
استعمال کرتے ہیں جیسے دس سیکنڈ، دو گھنٹے، ایک دو، پانچ ہفتے، سات دن وغیرہ۔
ii.
مقررہ
وقت (POINT OF TIME)
کے اظہار کے لئے SINCE
لگاتے ہیں جیسے صبح سے، دو پہر سے، شام سے، ہفتہ سے، 1999 سے وغیرہ۔
طریقہ:
i.
اگر
SUBJECT
فاعل THIRD PERSON SINGULAR
ہوتو اس کے بعد HAS BEEN
اور پھر VERB کی پہلی فارم کے ساتھ ING لگاتے ہیں۔ باقی سب
صیغوں کے SUBJECT
کے بعد HAVE BEEN
لگاتے ہیں۔
ii.
انکاریہ
جملوں کی صورت میں HAS
یا HAVE اور BEEN کے درمیان NOT لگاتے ہیں۔
iii.
سوالیہ
جملوں کی صورت میں HAS
یا HAVE کو SUBJECTS سے پہلے لگاتے ہیں۔
iv.
لفظ
”سے“ کا ترجمہ FOR
یا SINCE
جملہ کی نوعیت کے مطابق کرتے ہیں۔
EXERCISE
1.
ہم
دو بجے سے خدا سے دعا مانگ رہے ہیں۔
2.
کیا
ہم دو بجے سے خدا سے دعا کر رے ہیں؟
3.
عائشہ
پندرہ منٹ سے پنسل تراش رہی ہے۔
4.
استاد
آدھے گھنٹے سے انگریزی پڑھا رہے ہیں۔
5.
دُکاندار
آٹھ بجے سے پھل بیچ رہا ہے۔
6.
ہم
صبح سے ورزش نہیں کر رہے ہیں۔
7.
ہم
یکم مارچ سے امتحان نہیں دے رہے ہیں۔
8.
میں
پندرہ منٹ سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں۔
9.
ہم
کئی سالوں سے اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
10.
کیا
آپ دو سال تک اس اسکول میں نہیں پڑھتے رہے ہیں؟
11.
ہم
دو بجے سے خدا سے دعا نہیں کر رہے ہیں۔
12.
لڑکے
دو گھنٹے سے دریا میں تیر رہے ہیں۔
13.
گائیں
صبح سے کھیتوں میں چر رہی ہیں۔
14.
کیا
استاد آدھے گھنٹے سے انگریزی نہیں پڑھا رہا ہے؟
15.
کیا
بچے شام سے شور مچا رہے ہیں؟
16.
ڈاکٹر
دو ہفتوں سے مریض کا علاج کر رہا ہے۔
17.
کیا
وہ دو دن سے غیر حاضر ہے؟
18.
وہ
پانچ منٹ سے دروازے پر دستک نہیں دے رہا ہے۔
19.
کیا
وہ بچپن ہی سے مری جاتا رہا ہے؟
20.
کیا
وہ دسمبر سے باقاعدہ جماعت میں حاضر رہا ہے؟
Comments
Post a Comment