Past Perfect Tense
فعل ماضی بعید
PAST
PERFECT TENSE
1. وہ لاہور جا چکا تھا۔
|
1.
He had gone to
Lahore.
|
2. وہ اپنا پرس گم کر چکی تھی۔
|
2.
He had
lost her purse.
|
3. اس نے وظیفہ حاصل نہیں کیا تھا۔
|
3.
She had
not won a scholarship.
|
4. کیا وہ میچ جیت چکے تھے؟
|
4.
Had they
won the match?
|
5. میرے پہنچنے سے پہلے گھنٹی بج چکی
تھی۔
|
5.
The bell
had gone before I reached.
|
6. کیا سورج غروب ہونے سے پہلے وہ کھانا
کھا چکے تھے؟
|
6.
Had they
taken meal before the sun set?
|
7. ڈاکٹر کے آنے سے پہلے مریض آخری سانس
لے چکا تھا۔
|
7.
The
patient had breathed his last before the doctor came.
|
پہچان:
PAST PERFECT
TENSE (فعل ماضی بعید) کے جملے ظاہر کرتے ہیں کہ
کام گزرے ہوئے زمانے میں ہوا تھا جملہ کے آخر میں، چکا تھا، چکی تھی، وغیرہ آتا
ہے، یا پھر ’یا‘ ، ’تھا‘، ’یہ تھے‘، اور ’ی تھی‘ وغیرہ آتا ہے۔
طریقہ:
i.
SUBJECT کے بعد HAD
اور HAD کے بعد VERB کی تیسری فارم لگاتے
ہیں۔
ii.
انکاریہ
جملوں کی صورت میں HAD
کے بعد NOT آتا ہے۔
iii.
سوالیہ
جملوں میں HAD
کو SUBJCT
سے پہلے لگا دیتے ہیں۔
iv.
PAST
PERFECT TENSE کے بعض جملے ظاہر کرتے ہیں کہ گزرے ہوئے
زمانے میں دو کام ہوئے ہیں۔ ایک پہلے اور دوسرا اس کے بعد تو جو کام پہلے ہوا ہو،
اس کا ترجمہPAST PERFECT TENSE میں کیا جاتا ہے۔ جبکہ دوسرے حصے کا ترجمہ PAST
INDEFINITE TENSE میں کیا جاتا ہے۔
EXERCISE
1.
وہ
اپنا کام ختم کر چکا تھا۔
2.
کیا
وہ اپنا کام ختم کر چکا تھا؟
3.
جب
ہم گھر پہنچے تو سورج غروب نہیں ہوا تھا۔
4.
ڈاکٹر
کے آنے سے پہلے مریض مر چکا تھا۔
5.
جب
ہم اسکول پہنچے تو ماسٹر صاحب حاضری لگا چکے تھے۔
6.
اس
نے اپنا کام ختم نہیں کیا تھا۔
7.
جب
ہم گھر پہنچے تو سورج غروب ہو چکا تھا۔
8.
ہمارے
اسٹیشن پہنچنے سے پہلے گاڑی روانہ ہو چکی تھی۔
9.
سورج
طلوع ہونے سے پہلے دھوبی تمام کپڑے استری کر چکا تھا۔
10.
وہ
میرے آنے سے پہلے جا چکا تھا۔
11.
جب
میں وہاں پہنچا تو وہ چائے پی چکے تھے۔
12.
کیا
میرے آنے سے پہلے وہ چائے پی چکے تھے؟
13.
آگ
بجھانے والا انجن پہنچنے سے پہلے مکان جل کر راکھ ہو چکا تھا۔
14.
جب
تم گھر سے باہر نکلتے تو سورج غروب ہو چکا تھا۔
15.
کیا
مالک کے آنے سے پہلے مزدوروں نے ہڑتال کردی تھی؟
16.
ریچھ
کے وہاں پہنچنے سے پہلے میں درخت پر چڑھ چکا تھا۔
17.
ہمارے
پہنچنے سے پہلے جلسہ برخاست ہو چکا تھا۔
18.
ملاح
کے آنے سے پہلے کشتی دریا میں ڈوب چکی تھی۔
19.
کیا
اس کے پیدا ہونے سے پہلے اس کا باپ مرچکا تھا؟
20.
میرے
پہنچنے سے پہلے وہ سوالات حل کر چکا تھا۔
Comments
Post a Comment