Future Indefinite Tense
فعل مستقبل معروف
FUTURE
INDEFINITE TENSE
1.
We shall go to
Lahore tomorrow.
|
1. ہم کل لاہور جائینگے۔
|
2.
You will
respect your elders.
|
2. تم بڑوں کی عزت کروگے۔
|
3.
I shall not
bother you.
|
3. میں آپ کو پریشان نہیں کروں گا۔
|
4.
He will not
vote for us.
|
4. وہ ہمیں ووٹ نہیں دے گا۔
|
5.
Will snow melt
soon?
|
5. کیا برف جلد پگھل جائے گی؟
|
6.
Who will print
this book?
|
6. اس کتاب کو کون چھاپے گا؟
|
پہچان:
FUTURE INDEFINITE
TENSE میں اردو کے ہر جملہ کے آخر میں گا، گے، گی،
آتا ہے۔
طریقہ:
i.
بیانیہ
جملوں میں FIRST PERSON
کے SUBJECT
جیسے I اور WE کے بعد SHALL اور باقی تمام صیغوں کے SUBJECT کے بعد WILL آتا ہے۔
ii.
انکاریہ
جملوں میں WILL
یا SHALL
کے بعد NOT لگاتے ہیں۔
iii.
سوالیہ
جملوں میں WILL
یا SHALL
کو جملہ کے شروع میں لگاتے ہیں۔
iv.
اگر
جملہ میں پختہ ارادہ، حکم، خواہش وغیرہ کا اظہار ہو تو اس کے SUBJECT کے بعد SHALL کی بجائے WILL اور WILL کی بجائے SHALL آتا ہے۔ جیسے:
میں اپنا وعدہ ضرور پورا کروں گا۔ (پختہ ارادہ)
|
I will fulfil my promise.
|
تم کبھی چوری نہ کروگے۔ (نصیحت)
|
You shall never steal.
|
وہ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔ (حکم)
|
He shall help you.
|
EXERCISE
1.
ہم
کل میچ کھیلیں گے۔
2.
وہ
اپنے بڑوں کا کہنا مانیں گے۔
3.
وہ
ہمیشہ سچ بولے گا۔
4.
سپاہی
چور کے پیچھے بھاگے گا۔
5.
ہم
ضرور اس کا شکریہ ادا کریں گے۔
6.
تم
اپنا قرضہ کب ادا کرو گے۔
7.
کیا
آپ میری غیر حاضری معاف کردیں گے؟
8.
میچ
کون جیتے گا؟
9.
ایک
مچھیرا کل مچھلیاں پکڑے گا۔
10.
وہ
اپنے قصور کا اعتراف کرے گی۔
11.
کیا
برف جلد پگھل جائے گی؟
12.
وہ
ضرور اپنا وعدہ پورا کریں گے۔
13.
ہم
اس سال امتحان ضرور دیں گے۔
14.
وہ
ضرور جھوٹ بولے گا۔
15.
کیا
لڑکیاں سریلے گیت گائیں گی؟
16.
کیا
آج آپ دفتر نہیں جائیں گے؟
17.
وہ
مجھ سے ضرور معافی مانگے گا۔
18.
بارش
کب ہوگی؟
19.
کھیل
میں ہم ضرور حصہ لیں گے۔
20.
کیا
کتے رات کو نہیں بھونکیں گے؟
Comments
Post a Comment