Direct and Indirect Narration
DIRECT
AND INDIRECT NARRATION
کسی شخص کے منہ سے
نکلے ہوئے الفاظ کو کسی تیسرے شخص کے سامنے دو طرح سے پیش کر سکتے ہیں۔
1.
کہنے
والے کے الفاظ کسی تیسرے شخص کے سامنے بعینہ بیان کردیئے جائیں۔
2.
کہنے
والے کے الفاظ کو معمولی ردوبدل کے بعد تیسرے شخص کے سامنے اس طرح پیش کیا جائے کہ
اس کے مفہوم میں فرق نہ آنے پائے۔
3.
کہنے
والے نے جو الفاظ کہے ہوں اس کو DIRECT SPEECH کہتے ہیں۔
4.
دوسرے
کی بات کو اپنے الفاظ میں بیان کئے جانے کو INDIRECT
SPEECH کہتے ہیں۔
5.
DIRECT
SPEECH کے دو حصے ہوتے ہیں۔ ایک وہ حصہ جو بات کرنے
والے کے اصلی الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسے REPORTED
SPEECH کہتے ہیں اور یہ INVERTED
COMMAS ("__________") میں رکھا جاتا ہے
اور دوسرا حصہ وہ ہوتا ہے جو بولنے والے کے اصل الفاظ دہرانے سے پہلے ہوتا ہے اور
یہ INVERTED COMMAS
کے باہر ہوتا ہے اسے REPORTING SPEECH
کہتے ہیں اور اس حصے کے VERB
کو REPORTING VERB
کہتے ہیں۔
6.
REPORTING
SPEECH کے آخری الفاظ کے بعد (,) COMMA ڈالا جاتا ہے تاکہ دونوں
حصے الگ الگ ہوجائیں۔
Comments
Post a Comment