انڈیا کے خلائی ادارے اسرو نے امید ظاہر کی ہے کہ 15 کروڑ ڈالر کے خرچ والا یہ مشن پہلا ایسا مشن ہے جو چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا۔
اگر چندریان ٹو چاند کی جنوبی قطب پر کامیابی سے لینڈ کیا تو انڈیا چاند پر مشن بھیجنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔
اگر چندریان ٹو چاند کی جنوبی قطب پر کامیابی سے لینڈ کیا تو انڈیا چاند پر مشن بھیجنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔
- انڈیا نے چندریان 2 کی تیاری پر 140ملین ڈالر خرچ کیے اور اس مشن کو سب سے سستا قرار دیا جا رہا ہے۔
- اگر تقابلی جائزہ لیا جائے تو امریکہ کے 1960 اور 70 میں اپولو مشن پر 25 ارب ڈالر کی لاگت آئی۔ چین نے گذشتہ جنوری میں خلائی مشن چاند پر بھجوایا تھا اور 2017 میں اپنے تمام خلائی پروگراموں پر 8.40 ارب ڈالر خرچ کیے تھے۔
- روس نے 1996 میں چاند پر راکٹ بھجوانے پر 20 ارب ڈالر خرچ کیے تھے۔ انڈیا نے دیگر ممالک کے مقابلے میں قدرے کم لاگت کا خلائی مشن تیار کیا ہے۔
- چندریان 2 کے ڈیزائن اور تیاری کا تمام عمل انڈیا میں ہی انجام دیا گیا ہے۔ خلائی مشن کا مقصد چاند پر پانی کے شواہد اور ابتدائی نظام شمسی کی باقیات تلاش کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس مشن سے قبل انڈیا نے 2008 میں بھی چاند پر خلائی مشن بھیجا تھا، تاہم وہ مشن چاند پر لینڈ نہیں کر سکا تھا۔
Comments
Post a Comment