فروری مہینے کا دورانیہ بڑھتا گھٹتا کیوں ہے؟


فروری مہینے کا دورانیہ بڑھتا گھٹتا کیوں ہے؟
سال میں 365 دن ہوتے ہیں لیکن زمین کے سورج کے گرد گردش کا دورانیہ 365 دن، پانچ گھنٹے، 49 منٹ اور 12 سیکنڈ ہے یعنی تقریباً ایک چوتھائی دن زیادہ ہے۔
زمین کی گردش کے دوران ہی موسموں کی تبدیلی کا عمل جاری رہتا ہے۔ 
اگر ہر سال کو 365 کے ایام تک محدود رکھا جائے تو ہر سال قریباً چھ گھنٹے کا فرق پڑنے لگتا ہے جس سے کیلنڈر اور موسموں کے درمیان فاصلہ بڑھ جاتا ہے۔
اس فرق کو پُر کرنے کے لیے ہر سال لیپ سیکنڈز اور لیپ سال کی بدولت گھڑیوں اور کیلنڈر میں زمین اور موسموں میں مطابقت پیدا کی جاتی ہے۔
اس طرح ہر سال کے اضافی قریباً چھ چھ گھنٹے مل کر چوتھے سال پر کم و بیش چوبیس گھنٹے بن جاتے ہیں جسے لیپ ایئر میں پورے دن کے طور پر مانتے ہوئے فروری میں ایک روز کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

جوہانیس ڈی سیکروبوسکو
13 صدی کے دانشور جوہانیس ڈی سیکروبوسکو نے لکھا ہے کہ:

آٹھ اور 48 قبل مسیح کے درمیان لیپ ایئر کا فروری 30 روز کا ہوتا تھا اس وقت فروری کی طرح جولائی اور اگست کے مہینے چھوٹے ہوتے تھے۔

Comments

You May Like

You May Like

WhatsApp

Archive

Show more