اسٹاک مارکیٹ اور سی ڈی سی (CDC) اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات


آپ نے مارکیٹ کو سٹڈی کب کرنا ہے اور کب کوئی شیئر خریدنا ہے اور کب کوئی شیئر بیچنا ہے اور کس طرح منافع کمانا ہے-
میں پاکستان میں جب واپس آیا اس کے بعد میں یہاں سے تھوڑی سی معلومات لی- اس کے لیئے مجھے مختلف بینکوں کی طرف سے آنے میسجز کو رپلائی کرکے انکے نمائندوں کی گھنٹوں گھنٹوں کالز سننی پڑی- وہ مجھے قائل کرتے تھے کہ میں انکے بینک کے ذریعے اسٹاک  میں انویسٹ کروں لیکن میں اس دوران ان سے اپنی مطلوبہ معلومات نکالتا رہتا تھا-
اس اسٹاک کے بزنس سے ہمارے ملک کی خواتین اور لڑکیاں ایک باعزت بزنس گھر بیٹھ کر کرسکتی ہیں- اور اس کام کے لیئے آپ کو کسی کے ترلے منتیں کرنے کی ضرورت نہیں- اور نہ ہی آپ کو کسی کا احسان لینے کی ضرورت ہے- اور نہ ہی اپنی عزت نفس کو مجروح کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن اسٹاک کے بزنس میں شروع کرنے سے پہلے ایک چیز جو آپکو اپنے پلے سے باندھنی ہے وہ ہے صبر اور حوصلہ-
ایک اچھا شکاری وہ ہوتا ہے جس کے اندر حوصلہ اور صبر ہوتا ہے اور یہ نہیں کہ اس پر تھوڑی سی مشکل پڑنے پر وہ کھپ ڈالنا شروع کردے  مثال کے طور پر ایک شیئر آپ نے خریدا اور اس کی قیمت کم ہوگئی تو آپ کے اندر انتظار اور صبر کا حوصلہ ہونا چاہیئے یہ نہ ہو کہ آپ پہلے ہی دن کھپ ڈال دیں کہ میں لٹ گیا برباد ہوگیا- اور اپنے ذہن سے یہ کانسیپٹ بھی نکال دیں کہ ایک دن میں آپ لکھ پتی ہوجاتے ہیں- بلکہ جس شخص میں صبر اور انتظار ہے وہ شخص اچھا اسٹاک مارکیٹ کا بزنس کرسکتا ہے۔۔۔۔۔
میں نے اپنی پہلی انویسٹمینٹ 1 لاکھ کی تھی اور اس سے میں نے 1 لاکھ بنایا- یعنی 100 فیصد- لیکن 5 مہینے سے زیادہ کا انتظار کرنا پڑا- آپ سمجھیں کہ یہ آپکی کمیٹی پڑگئی ہے جو کہ 4 سے 5 مہینے بعد ہی نکلے گی اور ڈبل ہوکر بھی نکل سکتی ہے یا تھوڑی سی ۔۔۔۔۔
اور ضروری نہیں کہ ٹائم بھی 4 سے 5 مہینے ہوں- کبھی کم ٹائم میں بھی مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں- وہ انحصار کرتا ہے کہ آپ کس قسم کے شیئر میں ٹرید کرتے ہیں اور وہ شخص بھی بہت بڑا بیوقوف ہوتا ہے جو اپنی ساری سیونگز انویسٹمینٹ میں لگادیتا ہے- آپکو اسٹیپ وائز میں اس کے بارے میں جان کاری دینے کی کوشش کرتا ہوں-

پہلا اسٹیپ:
سب سے پہلے آپکو پاکستان اسٹاک  مارکیٹ میں اپنا اکاؤنٹ بنوانا پڑتا ہے- جس کی مدد سے آپ اسٹاک  مارکیٹ میں شیئر خرید یا بیچ سکیں- اس کام کے لیئے آپ کے پاس 2 طریقے ہیں کہ آپ کسی بروکر کے پاس چلے جائیں اور اس کو پیسے دیدیں اس سے وہ آپ کے حصے کے شیئر خریدتے بیچتے ہیں اور اس سے آدھا منافع آپ کا وہ کمیشن کی مد میں لیجاتے ہیں- اور یوں آپکے حصے میں معمولی سا کمیشن آتا ہے-

دوسرا اسٹیپ:
دوسرا طریقہ یہ آپ خود  اپنا اسٹاک  کا اکاؤنٹ بنوائیں اور خود ہی ٹریڈنگ کریں- اس کے لیئے 3 بینک کی ذیلی کمپنیاں ہیں جن میں آپ اپنا اسٹاک  کا اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں- بینک اسلامی پاکستان  سیکورٹیز لمیٹڈ، میزان بینک لمیٹیڈ اور ایم سی بی بینک-
ان میں بینک اسلامی پاکستان 25 ہزار کی رقم سے اکاؤنٹ کھولتا ہے، میزان 50 ہزار کی رقم سے اکاؤنٹ کھولتا ہے جبکہ ایم سی بی 1 لاکھ کی رقم سے اکاؤنٹ کھولتا ہے-
جیسے ہی آپ ان بینکس میں کسی ایک میں اپنا اکاؤنٹ کھلواتے ہیں اس کے بعد یہ  اکاؤنٹ کھولنے میں تقریبا 1 ہفتہ لگاتے ہیں- اس کے بعد ایک سی ڈی آپ کے گھر کے ایڈریس پر آتی ہے جس میں اسٹاک  مارکیٹ کا سوفٹ ویئر، آپکا آئی ڈی اور آپکا پاسورڈ وغیرہ موجود ہوتا ہے-آپ اس کو اپنے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، یا اینڈرایئڈ موبائل میں سے کسی بھی چیز پر انسٹال کرکے اس کو استعمال کرسکتے ہیں-
اس کے ساتھ ایک کتابچہ بھی ہوتا ہے جس میں سوفٹ ویئر کو استعمال کرنے کا طریقہ مینشن ہوتا ہے- اور یوں آپ اسٹاک  مارکیٹ میں انویسٹ کرنے کے لیئے تیار ہوجاتے ہیں-
آپکو میں ریکمینڈ کروں گا کہ آپ لوگ بینک اسلامی پاکستان سے اپنا اکاؤنٹ بنوایئں کیونکہ یہ شروعات 25 ہزار روپے سے کرتے ہیں- یعنی آپکو اسٹاک  کا کام کرنے کے لیئے کم از کم رقم 25 ہزار روپے چاہیئے- جبکہ ایک اچھا کھیل کھیلنے کے لیئے تقریبا 1 سے ڈیڑھ لاکھ چاہیئے-

اسٹاک  مارکیٹ والے اکاؤنٹ کو بینک کی زبان میں CDC اکاؤنٹ کہتے ہیں-یعنی آپ نے بینک اسلامی پاکستان سیکورٹیز لمیٹڈ میں یہ جا کر یہ کہنا ہے کہ آپ نے CDC اکاؤنٹ کھلوانا ہے-

CDC اکاؤنٹ 3 طرح کا ہے:
1.  پہلی قسم 25 ہزار کے پیکج والی ہوتی ہے۔
2.  دوسری قسم 75 ہزار کے پیکج والی ہوتی ہے اور
3.  تیسری قسم 1 لاکھ کے پیکج والی ہوتی ہے-
سی ڈی سی (CDC) اکاؤنٹ کی دوسری اور تیسری قسم میں بینک اپنے صارفین کو سہولیات دیتا ہے جیسے اسٹاک میں انویسٹ کرنے کی رہنمائی، زیادہ کیش نکلوانے کی سہولت، زیادہ کیش جمع کروانے کی سہولت وغیرہ-
جبکہ جو پہلی قسم میں ہے اس کی مثال بالکل ایسے ہے جیسے آپ کو بندوق پکڑادی جائے اور کہا جائے چلو بھئی میدان جنگ میں اور مقابلہ کرو-
لیکن یہ کام اتنا آسان ہے کہ آپ صرف تھوڑی سی رہنمائی سے ہی اسٹاک  کو سمجھ جاتے ہیں اور ایک اچھے سپیکولیٹر بن جاتے ہیں-اس لیئے آپ نے کوشش کرنی ہے کہ آپ پہلی ہی قسم کا اکاؤنٹ کھلوایئں-
ہاں اگر کسی کے پاس پیسے زیادہ ہوں وہ دوسری اور تیسری قسم کے کھلواسکتے ہیں-
لیکن اگر نقصان ہوجائے تو گایئڈ اور رہنمائی کرنے والے اس میں کوئی ذمہ داری نہیں لیتے-

سی ڈی سی (CDC) اکاؤنٹ کھولنے کے لیئے آپکے پاس:
·      اپنے آئی ڈی کارڈ کی کاپی۔
·      2 گواہان اور ان کے شناختی کارڈز کی کاپی۔
·      ایک نومینی (امیرجنسی یا وفات کی صورت میں کانٹیکٹ پرسن)۔
·      آپکی جاب کا ایکسپیئرنس سرٹیفکیٹ اور ایک کسی بینک کا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے- یہ اکاؤنٹ کسی بینک کا بھی ہوسکتا ہے لیکن اگر میزان بینک کا اکاؤنٹ ہوجائے تو زیادہ بہتر ہے-
یہ اکاؤنٹ CDC کے علاوہ اکاؤنٹ ہوتا ہے جس سے آپ اپنے پیسے اسٹاک  خریدنے کے لیئے ٹرانسفر کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں یا اسٹاک  میں جو منافع ہوتا ہے اس منافع کو نکلوانے کے لیئے استعمال کرتے ہیں-
آپ بینک اسلامی سیکورٹیز کمیٹڈ گئے وہاں سے فارم لیا- گواہان سے دستخط کروائے، انکی شناختی کارڈز کی کاپی لگائی، نومینی کے دستخط کروائے اس کا ڈیٹا لکھا- اور اس کے بعد اپنے بینک چلے جانا ہے جہاں آپکا اکاؤنٹ بنا ہوا ہے اس بینک سے اپنے اکاؤنٹ کی تفصیل لکھوا کر بینک منیجر سے اٹیسٹ کروانا ہے کہ واقعی ہی اس بینک میں آپکا اکاؤنٹ ہے-
یہ سارا کام کرنے کے بعد آپ نے بینک اسلامی سیکورٹیز لمیٹڈ پاکستان جانا ہے جہاں سے آپ نے فارم لیا تھا- او آپ نے 25 ہزار روپے کیش اس فارم کے ساتھ وہاں جمع کروانے ہیں- وہ آپ کو ایک رسید دے گا-
آپ کو اس پراسس کرنے کے 2 دن بعد آپکوکنفرمیشن کی ای میل آئے گی-جس کے جواب میں آپ نے OK" ، Yes" یا پھر "Done" لکھنا ہے جس کا مطلب ہے کہ فارم پر لکھی ہوئی ای میل آپ کی ہی تھی اب بینک اسی ای میل پر آپ سے خط وکتابت کرے گا-
اس سے اگلے دن آپکو بینک اسلامی کے نمائندے کی طرف سے ایک فون کال آئے گی وہ آپ سے آپکا نام، فون نمبر، آپکے گھر کا ایڈریس، ای میل وغیرہ پوچھ کر کنفرم کرے گا کہ آیا کہ آپ واقعی ہی وہی ہیں جس نے اکاؤنٹ کھلوایا ہے-
اس کے ایک دن بعد آپکے نام بینک سے ایک ڈاک آئے گی جس میں ایک کوپن میں آپکا "یوزر نیم" اور پاسورڈ" ہوگا جس کو آپ نے سنبھال کر رکھنا ہے- اور اس کے ساتھ ایک سی ڈی ہوگی جس میں اسٹاک  مارکیٹ کا سوفٹ ویئر ہوگا- جس کو آپ نے اپنے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر یا پھر اینڈرایئڈ موبائل پر انسٹال کرتے ہیں-
لیکن آپکا اکاؤنٹ ابھی ایکٹیویٹ نہیں ہوا- اس ڈاک کے لفافے میں دو کاغذات ہونگے جن میں ایک آپکی بینک سٹیٹمینٹ ہوگی اس بینک سٹیٹمینٹ پر آپ نے اپنے دستخط اور تاریخ ڈال کر اس کو اسی بینک کے ایڈریس پر واپس بھیجنے ہیں-
جیسے ہی یہ بینک سٹیٹمینٹ بینک کو ملے گی اسی دن آپکا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ ہوجائے گا- اب آپ اپنے "یوزر نیم" اور پاسورڈ کی مدد سے اپنا اکاؤنٹ اوپن کرسکتے ہیں-
بعض اوقات کچھ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر پہلی دفعہ یوزر نیم اور پاسورڈ سے آپکا اکاؤنٹ نہیں اوپن ہو رہا ہوتا- تو اس کے لیئے آپکو بینک کے نمبر پر کال کرنی پڑتی ہے- تو ایک فون کال سے ہی آپکا کام ہوجاتا ہے اور آپ سے اس پر معذرت بھی کی جاتی ہے- اور یہ سب کے ساتھ نہیں ہوتا-
اب آپ کا CDC اکاؤنٹ کھل چکا ہے اور آپ اس کو استعمال کرسکتے ہیں-
(بشکریہ واٹس اپ گروپ)


Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت