میکانیات و برقیات کے امتزاج سے تیار
ہونے والے میکا ٹرونکس انجینئرز انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی ڈگری
حاصل کرکے جن صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، اس کے بعد ہائی ٹیک انڈسٹری کے لیے ان کی
خدمات ناگزیر ہوجاتی ہیں۔
ایک میکا ٹرونک انجینئر:
· میکینکل انجینئرنگ
اور الیکٹرانک انجینئرنگ کے ساتھ کمپیوٹر سائنس میں سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا
ماسٹر ہوتا ہے۔
· میکینکل،
الیکٹرانک پروسیسز اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے صنعتی مسائل کو دور کرنے کے لیے
نئے حل پیش کرتا ہے۔
· مختلف ٹیکنالوجیز
کو ملاکر مکمل نئی مصنوعات سامنے لاتا ہے اور موجودہ پروسیس کو خود کار بناکر
فیکٹری پروڈکشن لائنز کی تیاری و ٹیسٹنگ میں معاون رہتا ہے۔
· صنعتی مقاصد کے
لیے خود کار نظام بنانے کے لیے ہائی ٹیکنالوجی انجینئرنگ سسٹمز کو ڈیزائن، ڈیویلپ
اور مینج کرتا ہے۔
· کمپیوٹر استعمال
کرتے ہوئے پیچیدہ میکا نیاتی و برقیاتی اور دیگر انجینئرنگ سسٹمز کی ماڈلنگ،
سمولیشن اور تجزیہ پیش کرکے صنعت و حرفت کو خود کار نظام میں تبدیل کرنے میں ہر
اول کردار ادا کرتا ہے۔
میکاٹرونک ڈگری کے ساتھ آپ ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ سے ہوم لینڈ سیکورٹی تک کیریئر کی کئی چوائسز رکھ سکتے ہیں۔
· میکاٹرونک ڈگری
آپ کو روبوٹ انجینئر/ ٹیکنیشن، آٹو مشین انجینئر، کنٹرول سسٹم ڈیزائن/ ٹربل
شوٹنگ انجینئر، الیکٹرونکس ڈیزائن انجینئر، میکنیکل ڈیزائن انجینئر، ڈیٹا
سائنسدان/ ڈیٹا تجزیہ کار، انسٹرومنٹیشن انجینئر اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کی محفوظ
اسامیوں پر کام کرنے کے لاتعداد مواقع فراہم کرتی ہے۔
· ایڈوانسڈ
مینوفیکچرنگ اور روبوٹکس میں اوسط تنخواہ سالانہ 51 ہزار 600 امریکی ڈالر ہے
· ٹیلی کمیونیکیشن
اور انفارمیشن سروسز میں ہائی وولٹیج انجینئر، فیلڈ یا کیبل ٹیکنیشن اور نیٹ ورکنگ
ٹیکنیشن، کمپیوٹر نیٹ ورکنگ فائبر آپٹک کیبلز میں اوسط تنخواہ سالانہ 64 ہزار 240
امریکی ڈالر حاصل کر سکتے ہیں۔
· اسی طرح زراعت،
خوراک و جنگلات، بائیو ٹیکنالوجی، لائف سائنس، میڈیکل ایکوپمنٹ ڈیزائن، متبادل
توانائی، ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹک، ہوم لینڈ سیکورٹی اور ڈیفنس میں بحیثیت میکا
ٹرونک انجینئر اپنا مستقبل محفوظ کرسکتے ہیں۔
جس طرح پاکستان سمیت دنیا بھر میں
’’آٹومیشن سائنس‘‘ رواج پارہی ہے اسے دیکھتے ہوئے ہمیں ایسے روبوٹ سائنسدانوں اور
آئی ٹی ماسٹرز کی ضرورت پڑے گی جو ٹیکنالوجی کے تکنیکی و اطلاقی پہلوئوں سے مکمل
شناسائی رکھتے ہوں۔
اعلیٰ ٹیکنالوجی کی طرف گامزن اس دنیا
میں پاکستانی طالب علموں نے بھی میکا ٹرونکس کے شعبے میں روبوٹس بناکر ثابت کردیا
ہے کہ ہم دنیا سے قدم سے قدم ملاکر چل رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment